کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں گھر سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی گھر میں ملازمہ تھی، گھر کے مالکان موجود نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
سیکریٹری ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب رہی تو لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 76ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے برٹش ہائی کمشنر کو چارلس سوم کی سالگرہ کی مبارک دی اور گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر تقریب میں وزرا اور سفارتکار بھی شریک تھے۔
پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو جنوری 2025ء سے زرعی ٹیکس کے نفاذ کی یقین دہانی کرادی۔
رشتہ دار کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا اہل محلہ اور رشتہ داروں سے رویہ ٹھیک نہیں تھا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دے دیا۔
شاہد عبداللّٰہ کا نام بیرون ملک جانے سے روکے جانے والی فہرست میں شامل تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار کسی نے چاقو سے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
گوجرانوالہ کے علاقے ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوگئی۔
پشاور میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے چند روز قبل ہونے والے قتل میں قریبی رشتے دار ملوث نکلے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق آن لائن جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی اجلاس جیل اصلاحات سے متعلق 2 نومبر کے اجلاس کا فالو اپ ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے حکومت پنجاب کے سرپلس سے بیان کی تصدیق کردی اور کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں صوبائی حکومت 40 ارب روپے سرپلس رہا۔
پاکستان میں گزشتہ7 سال میں خواجہ سراوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراوں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی۔
ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کردیں۔