• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا ک ایران تجارت فروغ کے لئے جامہ پلان مرتب ہوگا

پشاور (لیڈٖی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اسحق نے پاک ایران باہمی تجارت کوفروغ دینے ملکی معیشت بہتر ومستحکم بنانے کے لئے ناگزیر ہے۔ دو طرفہ تجارت میں اضافہ کے لئے جامہ پلان مرتب کیا جائے گا جس کے تحت دونوں برادر مسلم ممالک کی بزنس کمیونٹی میں روابط و تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت صنعتی نمائشوں اور کاروبار ی حضرات کے تبادلہ اور ایک دوسرے تجربات سے بخوبی استفادہ حاصل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،باہمی تجارت میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ پاک ایران باہمی تجارت میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ پشاور میں ایران اور خیبر پختونخوا کی مصنوعات کے فروغ کے لئے صنعتی نمائش کے انعقاد پر اتفاق کیاگیا۔ ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے گذشتہ روز ایرانی قونصل خانہ کراچی میں تعینات کمرشل اتاشی حسین امینی اور پشاور میں تعینات ایرانی قونصل خانہ کے قائمقام قونصل جنرل حسین مالکی سے چیمبر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین اور نائب صدر اعجاز خان آفریدی بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر محمد اسحق اور کمرشل اتاشی ایرانی قونصل خانہ کراچی حسین امینی کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

بزنس سے مزید