• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریلوے کا اجلاس ہوا، جس میں فرید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری اعلامیہ کے  مطابق فرید ایکسپریس 22 دسمبر سے 18 کوچز کے ساتھ چلے گی۔

وزارت ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادن خان کے درمیان شٹل ٹرین سروس رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین میں مسافروں کے لیے صفائی اور ٹائمنگ کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ 

جبکہ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ منیجمنٹ کی تنظیم نو پر سفارشات جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ 

وزارت ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق ریلوے پولیس میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ریلوے پولیس کے اے ایس آئیز کے گریڈز کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید