• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دیں، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہےکہ۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی و معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر مملکتتوانائی مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک تھے،اجلاس کے دوران وزارت توانائی نے ملک میں گیس لوڈ پلان اور کمی پورا کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گیس لوڈ منیجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید