• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

اعظم سواتی—فائل فوٹو
اعظم سواتی—فائل فوٹو

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید