• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری روس سے سستے تیل پر بات ہوچکی تھی، دستاویزات موجود ہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ روس سے دیگر ممالک سستا تیل خرید رہے ہیں، ہماری حکومت کی روس کے ساتھ سستے تیل پر بات چیت ہو چکی تھی، دستاویز ات موجود ہیں۔

گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں، اب روس سے تیل پر رعایت 30 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آ چکی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ خام مال کیلئے ایل سیز نہیں کھل رہیں، ملک تکنیکی ڈیفالٹ ہوچکا ہے، موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر جگہ پر فیکٹریاں بند اور مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، مارچ میں ایسا کو ئی خطرہ نہیں تھا، پی ٹی آئی کے دور میں بھی سخت حالات کا سامنا رہا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود موجودہ وقت جیسے حالات نہیں تھے، موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید