• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے ریلیف پیکیج کی تیاری، وزارتوں کو ٹاسک دیدیا، نوجوانوں کو روزگار ملے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے،اتحادی حکومت نے تباہ حال معیشت سنبھالی.

عمران خان کی معاشی خامیوں کو اجاگر کیا جائے، انکی پالیسیاں ملک کو سری لنکا کےجیسی صورتحال کی طرف لے جارہی تھیں،جھوٹ کا توڑ کرنے کیلئے سچ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے حکومتی معاشی اقدامات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے جبکہ ملک کے دیوالیہ ہونے کے حکومت مخالف بیانیے کی جتنا ہو سکے نفی کریں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومتی اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید