• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی پریس کانفرنس 22 کروڑ عوام کے دل کی آوازہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اورسیز پاکستانیز و انسانی ترقی کی فوکل پرسن محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں نیو یارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کو 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ایک بہادرماں کے نڈر بیٹے ہیں جنہوں نے بھارت کی آ نکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، گجرات کے قصائی مودی کے جرائم دنیا کے سامنے لاکر ایک حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کا مستقبل ہیں اور انکی قیادت میں پاکستان عالمی برادری میں اعلیٰ مقام حاصل کریگا، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کے ہر دل عزیز لیڈر ہیں ۔ تمام جیالے ان کی قیادت میں متحد ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کا خوشحال پاکستان کا خواب بلاول بھٹو کی قیادت میں پورا ہوگا۔پیپلزپارٹی اپنے منشور پر قائم ہے، پیپلزپارٹی کے قائدین اور جیالوں نے عوام کی خاطر مظالم کا مقابلہ کیا ہے۔ عوام بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا پرچم بلند کیا ہے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔ پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹوصحیح معنوں میں پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آ نے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے۔ملک کے آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے ۔کارکنان تیاریاں تیز کردیں اور بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ و ز یر خار جہ بلاول بھٹوزردار ی کا دور ہ امریکا دو طرفہ تعلقات بہتربنا نے میں معاو ن ثا بت ہو گا کیونکہ بلاول بھٹوزردار ی اپنی بہترین صلاحیتوں کی بد و لت پاکستا ن کے اقوا م عالم سے تعلقات بہترسے بہتر بنا نے اور پاکستا ن کی تنہا ئی دور کر نے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید