ملتان (سٹاف رپورٹر) نیب حکام نے اوکاڑہ مشروم فارم کیس کے ملزم کو پلی بارگین کے تحت رہا کر دیا ہے، یاد رہے کہ قبل ازیں اوکاڑہ ساہیوال کے مختلف شہریوں سے مشروم فارم کی آڑ میں 17 لاکھ روپے فراڈ کے الزام میں شاہد بشیر کو گرفتار کیا تھا جس میں 17 لاکھ روپے جمع کرا دیئے تھے، نیب حکام نے مذکورہ شخص کی آئندہ کسی بھی پبلک آفس کے لئے 10 سال تک نااہلی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ہے۔