• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید میں گھر سے 11 سال کے بچے کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی کے علاقے  گلشن حدید میں گھر سے 11 سال کے بچے کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچےکی شناخت حارث کے نام سے کئی گئی ہے، حارث اپنی بہن کے ساتھ گھر میں کھیل رہا تھا، والدہ موجود نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق کھیل کے دوران بچے کے گلے میں رسی ڈالی گئی تو دم گھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر حادثہ لگتا ہے، لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید