• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانے سے دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔

توشہ خانے سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے شہری منیر احمد کی درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے وفاق کو 16جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ 1947ء سے اب تک توشہ خانے سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے؟ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید