چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ روز عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض چل بسے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اموات بیجنگ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ’صفر کوویڈ‘ کی پالیس اختیار کرنے کے بعد پہلی بار ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ چین میں 3 دسمبر کو آخری مرتبہ کورونا سے اموات رپورٹ کی گئیں تھیں۔
چین بھر میں کورونا کی وباء کی نئی لہر کے حوالے سے غیر سرکاری اطلاعات بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ چین میں گزشتہ 3 برس کے دوران کورونا کے کُل 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 ہزار 2 سو سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔
چینی صحت کے حکام ان لوگوں کو چھوڑ کر جن کی بنیادی حالتیں جیسے ذیابیطس اور دل کی بیماری وائرس سے خراب ہوئی تھی صرف ان لوگوں کی کی کورونا سے ہلاکت شمار کرتے ہیں جو براہِ راست COVID-19 سے انتقال کر گئے تھے۔