• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں دھماکا، 13 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

خضدار میں عمر فاروق چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

قومی خبریں سے مزید