• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، دبئی پلٹ فیملی سے 46 لاکھ کے فونز، گیجٹس برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کسٹم نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی پلٹ فیملی سے 46 لاکھ روپے کے فونز اور گیجٹس قبضے میں لے لیے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق دبئی سے کراچی پہنچنے والی فیملی کے پاس سے 16 قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

مسافروں سے7 اسمارٹ واچ، آنکھوں کے لینس کے دو ڈبے، 4 قیمتی ٹیبلٹ، 6 ایئرپوڈ اور 8 گیم کنٹرولر بھی برآمد کے گئے ہیں۔

ترجمان کسٹم  کا کہنا ہے کہ مسافروں سےتحویل میں لی گئی اشیاء کی مالیت 46 لاکھ روپے بنتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید