• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ کے 2 واقعات، ہیڈ کانسٹیبل شہید، SHO زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ سائٹ سپر ہائی وے میں ایس ایچ او میمن گوٹھ فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن 51 سی ایریا میں چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روکا۔

روکنے پر موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے 31 سالہ ہیڈ کانسٹیبل منظور زخمی ہوا۔

زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے تک وہ شہید ہو چکے تھے۔

اسی علاقے میں کورنگی گودام چورنگی پر بھی پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او ادریس بنگش کو سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں ایک پراپرٹی ڈیلر کے پاس مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی لگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے دوران سابق ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے ادریس بنگش نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شہری آصف چانڈیو بھی زخمی ہوئے، جبکہ ملزم کو میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او ادریس بنگش نے زخمی حالت میں پکڑ لیا۔

میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او ادریس بنگش کو آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید