وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام ہو کیونکہ خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔