اسلام آباد کے شہریوں سے زائد ڈومیسائل فیس لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے، آڈٹ حکام کے مطابق شہریوں سے 200 کے بجائے 500 روپے فیس لی گئی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں چیئرمین نور عالم خان نے سوال کیا کہ غیر قانونی کام کرنے والوں کا تعین کیوں نہیں ہوسکا؟
چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ یہ غلط فیصلہ ہے لیکن یہ پیسے سہولت سینٹر کو چلانے کیلئے لئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انکوائری آفیسر نے یہ رقم ریگولرائز کرنے کی سفارش کی ہے۔
چیئرمین پی اے سی نے پوچھا کہ ہم نے قانون کو دیکھنا ہے، یہ بتائیں غلط کام کیوں ہوا؟
چیئرمین پی اے سی نے غیر قانونی کام کرنے والوں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کر دی۔