بلاول بھٹو چیمپئن شپ کی 75 لاکھ کی سرکاری رقم لٹ جانے کے معاملے پر صوبائی وزارت کھیل نے ایونٹ مینجمنٹ کمپنی سے وضاحت طلب کرلی۔
صوبائی وزارت کھیل نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت کھیل نے چیمپئن شپ ٹھٹھہ میں کرنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے جاری کئے۔ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے فٹ بال چیمپئن شپ کی تاریخ کیوں تبدیل کی۔
وزارت کھیل کے مطابق ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے رقم بینک سے غیرضروری طور پر کیوں نکالی جبکہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے رقم لٹ جانے کا محکمہ کھیل کو کیوں نہیں بتایا۔
صوبائی وزارت کھیل نے انتباہ کیا ہے کہ مینجمنٹ کمپنی نے 3 روز میں وضاحت نہ کی تو معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیں گے۔