• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو چیمپئن شپ، 75 لاکھ لٹ جانے کا صوبائی وزیر کے قریبی افراد پر شک

بلاول بھٹو چیمپئن شپ کی 75 لاکھ کی سرکاری رقم لٹ جانے کے معاملے میں ایونٹ آرگنائزر نے صوبائی وزیر کے دو قریبی افراد پر شک ظاہر کردیا۔

ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ ایونٹ آرگنائزر نے صوبائی وزیر کھیل کے دو قریبی افراد پر شک ظاہر کر دیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں مدعی کا بتانا ہے کہ دونوں افراد خود کو صوبائی وزیر کھیل کا کوآرڈینیٹر بتاتے ہیں اور پولیس تاحال دونوں افراد کو شامل تفتیش کرنے میں ناکام ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دونوں سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہیں، دونوں نے تفتیش میں شامل ہونے سے منع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو فٹبال چیمپئن شپ کے آرگنائزر سے کراچی میں 75 لاکھ چھین لیے گئے، ایونٹ بھی نہ ہوسکا حکومت سوتی رہی تو انتظامیہ نے واردات کو فراڈ قرار دے دیا۔

5 دسمبر کو ٹھٹھہ میں بلاول بھٹو فٹبال چیمپئن شپ، ضلعی انتظامیہ لاعلم نکلی، ضلعی انتظامیہ کی لاعلمی اور صوبائی محکمہ کھیل کی خاموشی نے معاملے کو مشکوک بنا دیا۔

 ڈی سی ٹھٹھہ غضنفر قادری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹھٹھہ میں بلاول بھٹو کے نام سے کسی چیمپئن شپ کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ اسپورٹس بورڈ سمیت کسی بھی فرد یا ادارے نے چمپئن شپ کیلئے رابطہ نہیں کیا، چیمپئن شپ ایسے ہی نہیں ہوجاتی، ٹھٹھہ میں چیمپئن شپ سے متعلق سارا معاملہ فراڈ لگ رہا ہے۔

 محکمہ کھیل نے 5 دسمبر کو ٹھٹھہ میں یوتھ فٹبال چیمپئن شپ کا اعلان کر رکھا تھا۔ آرگنائزر سے 2 دسمبر کو سرکاری رقم 75 لاکھ لوٹ جانے سے ایونٹ نہ ہوسکا۔

قومی خبریں سے مزید