• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست تیار کر لی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کو اعتماد کے ووٹ پر دیے گئے مکمل اختیارات الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ن لیگ کے ممبران اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا تھا۔

،عدالت نے وزیراعلیٰ کی تحریری انڈرٹیکنگ پر کہ ’’اسمبلی نہیں توڑوں گا‘‘ گورنر کا حکم معطل کردیا 

قومی خبریں سے مزید