فٹ بال یوروکپ کےپہلے میچ میں میزبان اورموسٹ فیورٹ فرانس نےایک کےمقابلےمیں 2 گول سےرومانیہ کوشکست دیدی۔
دونوں ٹیمیں پہلےہاف میں ایک بھی گول کرنےمیں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف میں ستاون منٹ پر فرانس کی جانب سےپہلاگول اولیوئر گراؤڈ نےکیا ۔
میچ اس وقت دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا جب فاول کےسبب رومانیہ کی جانب سے بوگڈن اسٹنکو نےپینسٹھ ویں منٹ پر پنالٹی شوٹ سے گول اسکور کرکےمیچ برابرکردیا۔
دوسرے ہاف کےاختتامی لمحات قریب آنےتک یہی صورتحال رہی مگر فرانس کی جانب سے دوسرا گول ڈمٹری پیئٹ نے نواسی منٹ پر کیاتومیچ کاپانسہ ہی پلٹ گیا اوراس طرح فرانس نےمداحوں کی توقعات پوری کردیں۔