ملتان میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی، اسپتال منتقلی کے دوران خاتون دم توڑ گئی ۔ پولیس نے تفتیش کیلیے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ۔واقعہ ملتان کے علاقے دہلی گیٹ میں پیش آیا ۔
پولیس کے مطابق شازیہ نے مبینہ طور پر خود پر مٹی کا تیل چھڑکا اور آگ لگالی ۔ شازیہ کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تفتیش کی غرض سے اس کے شوہر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کے شوہر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ،شازیہ اس کی پہلی بیوی تھی جس سے اس کوئی اولاد نہیں تھی ۔