• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: دستی بم حملوں کے 6 واقعات، 15 افراد زخمی

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، حب، خضدار اور کیچ میں دستی بم حملوں کے 6 واقعات پیش آئے ان واقعات میں 3 اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور سریاب روڈ پر دستی بم حملوں کے 3 واقعات کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ان زخمیوں میں ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

حب میں پولیس تھانے کے قریب دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

تربت میں تعلیمی چوک کے قریب دستی بم حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ خضدار میں پولیس موبائل وین پر دستی بم کے حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں کلئیرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک آفسر سمیت 5 فوجی جوان شہید ہوئے۔

ادھر ژوب میں آپریشن کے دوران ایک جوان شہید اور دو جوان زخمی ہوئے،  آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

قومی خبریں سے مزید