• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ کے ساتھ نمبرز کی نہیں حلقوں پر بات ہو رہی ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ نمبرز کی نہیں حلقوں پر بات ہو رہی ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس حلقے میں ق لیگ کا امیدوار مضبوط ہوگا وہاں ق لیگ کو سپورٹ کریں گے، ق لیگ کے ساتھ ابھی تک گوجرانوالا اور گجرات ڈویژن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے بھی ق لیگ کے جو تمام لوگ منتخب ہوئے وہ پی ٹی آئی کی سپورٹ کی وجہ سے ہوئے، پی ٹی آئی سپورٹ نہ کرتی تو ق لیگ کے لوگ منتخب نہ ہو پاتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آگے بھی ق لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر منتخب نہیں ہوسکتے۔

قومی خبریں سے مزید