میرپور (جنگ نیوز) بھارت نے سنسنی خیز انداز میں بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں تین وکٹ سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی۔ بھارت کو فتح کیلئے 145رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس کوشش میں ان سے سات وکٹ گنوائے۔ اسپنر مہدی حسن میراز نے63رنز دے کر پانچ شکار کیے۔ البتہ ایشون نے 42 رنز کی فائٹنگ اننگز کھیلی، شریاس ایر نے29 رنز بناکر کامیابی یقینی بنائی ۔