• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

کپتان بابر اعظم نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 13 واں رن بنا کر حاصل کیا، انہوں نے محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک سال میں اب تک 2436 رنز بنا لیے ہیں۔

بابر اعظم نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید