• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ لاہور میں ڈیوٹی دے رہا ہے، مرتضیٰ وہاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ لاہور میں ڈیوٹی دے رہا ہے، عمران نہیں چاہتے کہ ملک میں استحکام آئے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول جب اپوزیشن میں تھے تب بھی ملکی اداروں کا دفاع کیا، سیلاب آیا عمران نے سندھ کا دورہ نہیں کیا، بلاول سیلاب زدگان کے درمیان رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹیلی تھون سے جمع کیے گئے پیسے کہاں گئے، وہ جو چندا جمع کرتے ہیں کہاں جاتا ہے؟ بلاول نے پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا، سندھ حکومت اس وقت متاثرین کو ریلیف دے رہی ہے، 1.5 ارب ڈالر سے سندھ حکومت گھروں کی بحالی کرے گی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 18 لاکھ 80 ہزار گھر وفاق و سندھ حکومت مل کر بنائیں گے، عمران خان نے کسان کو کوئی ریلیف نہیں دیا، ہماری کوشش سے سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کی کاشت شروع ہوئی، 13.5 ارب روپے کسانوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

’کراچی کی ترقی سے حافظ نعیم کو تکلیف ہوتی ہے‘

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ 20 کروڑ ڈالر سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ کریں گے، بلاول بھٹو نے خود ریلیف آپریشن کی مانیٹرنگ کی، کراچی کی ترقی سے حافظ نعیم کو تکلیف ہوتی ہے، سیم اختر کے دور میں 12 مئی 2007 کا واقعہ ہوا، وہ 4 سال مایوسی کے اظہار کے علاوہ کچھ نہ کر سکے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کا کام ہے کہ صبح اٹھ کر پریس کانفرنس کریں، 4 سال مزے کیے اور آخر میں کاغذ پھینک کر چلے گئے، کراچی کو اب بہتری چاہیے، مزید مایوسی نہیں چاہتے، پی ٹی آئی عوام کی وجہ سے کبھی نہیں آئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ اب عارف علوی تسلیم کر رہے ہیں، عمران خان نے محسنوں کو بھی نہیں بخشا، عمران خان بیان دے کر یوٹرن لیتے ہیں، پھر کہتے ہیں یوٹرن لینے والا لیڈر ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید