• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے پُرامن عوام پر سخت رویہ رکھنے کی مذمت کرتے ہیں، رہنما جماعت اسلامی

مولانا عبدالحق ہاشمی، فائل فوٹو
مولانا عبدالحق ہاشمی، فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا ہے کہ گوادر کے پُرامن عوام پر  سخت رویہ رکھنے کی مذمت کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر میں مطالبات کے حق میں دھرنا دیا گیا تھا، کل شرکاء کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر کا دھرنا بارڈر ٹریڈ کے مسائل اور ٹرالنگ مافیا کے خلاف تھا۔

رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ گزشتہ سال حکومت اور دھرنا والوں کے ساتھ ہوئے معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا، دو ماہ سے گوادر کے لوگ بنیادی مسائل کا مطالبہ لیے بیٹھے ہیں، حکومت غیرسنجیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے بااختیار کمیٹی بنائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید