لندن( نیوز ڈیسک) پاکستان نژاد باکسر عامر خان وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں سرعام اپنی پاکستانی شناخت ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے جب کہ عام محنت کش مسلمان طبقے کو اظہار کی یہ آزادی حاصل نہیں ہے، برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے اپنی حالیہ اشاعت میں عامر خان کے حوالے سے اپنی خبر یہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ 12سال کی شدید محنت اور سپورٹس کے کئی اہم مقابلے جیتنے کے بعد عامر خان نے وہ حق حاصل کرلیا ہے،عامر خان 2004 میں ایتھنز میں ہونے والے اولمپکس میں برطانیہ کیلئے چاندی کاتمغہ جیت کر منظر عام پر آئے تھے اور اس طرح انہوں نے وہ حق حاصل کرلیا برطانیہ میں عام پاکستانی مسلمان صرف اس کاخواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔اخبار کے مطابق اب عامر خان ریو اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر غور کررہے ہیں۔