برمنگھم(پ ر)محمد علی کلے سےپہلے بہت کم لوگ باکسنگ سے واقف تھے، اس نے ساری دنیا میں اس کھیل کو متعارف کرایا، اس کے بعد دنیا میں ہزاروں لوگ اس کھیل سے وابستہ ہوگئے، عموماً باکسروں کی زندگی غیر متوازن ہوتی ہے مگر محمد علی کلے ایک اچھا مسلمان تھا اس لئے مسلمانوں کے علاوہ غیر اقوام بھی اس کی عزت کرتے تھے وہ ایک باوقار اور اعلیٰ کردار کا حامل تھا اس لئے دنیا کے ہر شخص کے دل میں اس کا احترام پایا جاتا تھا، ایسے باکمال لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ہم اللہ کریم سےمحمد علی کلے کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ ڈڈلی کے محمد عمر، ذوالفقار قریشی، عابد محمود جنجوعہ، آصف زرگر اور ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے اپنے مشترکہ بیان میںان خیالات کا اظہار کیا۔