کراچی(نیوزڈیسک)بیجنگ کی جانب سے اگلے ماہ ملک کی سرحدیں کھولنے کے اعلان کے بعد چینی افراد فوری طور پر بین الاقوامی سفر کی بکنگز کروا رہے ہیں۔ بین الاقوامی سفر کے خواہشمند چینی آٹھ جنوری سے پاسپورٹ کی درخواست دے سکیں گے۔ اس سے قبل پیر کو چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر رہا ہے۔ چین کے اس اعلان کے بعد ٹریول ویب سائٹس پر بے انتہا ٹریفک دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مگر چینی مسافر ہر ملک میں بلا روک ٹوک نہیں آ جا سکیں گے۔