• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں آ گئے۔

کپتان بابر اعظم فلو میں بہتری آنے کے بعد فیلڈ میں آ ئے جبکہ سلمان علی آغا فلو کےباعث فیلڈنگ نہیں کررہے۔

بابر اعظم نےنعمان علی سےمشاورت کے بعد نئی گیند منگوا لی ہے۔

بابر اعظم فلو کا شکار، سرفراز کپتان مقرر

واضح رہے کہ بابر اعظم فلو کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھانے کے وقفے تک فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے، ان کی جگہ سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔

محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں لیکن فیلڈنگ سیٹ کرتے دکھائی دیے تھے، آئی سی سی قانون کے مطابق 12 واں کھلاڑی فیلڈ میں کپتانی نہیں کر سکتا۔

کراچی ٹیسٹ میں میچ ریفری کی مداخلت کے بعد سرفراز احمد کپتانی کر رہے تھے، میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔

میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا

میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا تھا، جس کے بعد کپتانی سرفراز احمد کی۔

محمد رضوان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں لیکن وہ اس ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیون کونوے کا ریویو کا فیصلہ سرفراز احمد نے کیا، وہ 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور سلمان آغا فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں، پی سی بی

قومی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور سلمان آغا کے بعد میڈیا منیجر بھی فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ میڈیا منیجر احسن ناگی ہوٹل سے گراؤنڈ نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے، شان مسعود بھی فلو کی وجہ سے صبح تاخیر سے فیلڈ میں آئے تھے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بابر اعظم نے 161 رنز اور آغا سلمان نے 103 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید