• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹیسٹ: تیسرے دن کا اختتام، نیوزی لینڈ نے پاکستان کی برتری ختم کردی

فوٹو—سوشل میڈیا
فوٹو—سوشل میڈیا

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے، جبکہ اسے پاکستان پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔ 

بلیک کیپس کی طرف سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے گزشتہ شام کے 165 رنز کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 183 پر ڈیون کونوے 92 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ انہیں نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ 

ٹام لیتھم سنچری بنانے کے بعد 231 کے مجموعے پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہیں ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔ 

کریز کے ایک جانب کین ولیمسن پاکستانی بولرز کے لیے کڑا امتحان بن گئے جنہوں نے ہینری نکلس، ڈیرل مچل اور ٹام بلنڈیل کے ساتھ مل کر پارٹنرشپس لگاتے ہوئے نہ صرف خسارہ ختم کیا بلکہ 2 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔ 

نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ہینری نکلس نے 22، ڈیرل مچل 42 اور ٹام بلنڈیل نے 47 رنز بنائے۔ 

دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے، جہاں کین ولیمسن اور اش سوڈھی اگلے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔ 

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، نعمان علی 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

کراچی ٹیسٹ کا پہلا دن

پاکستان نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نے سنچری اور سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

پاکستان کی ٹیم

کراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید