پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی دوست سے مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی۔
دوران گفتگو فواد چوہدری نے کہا کہ سلیمان شہباز سے پوچھیں کہ آپ تحریک انصاف سے کیا رعایت چاہتے ہیں، انہيں بتائيں کہ سیاستدانوں کو آپس میں بات کرکے فریم ورک بنانا چاہیے۔
آڈیو میں فواد چوہدری ذوالفقار احمد سے بھیجے گئے پیغام پر کہہ رہے ہیں کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں، ہر وقت ہم فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ یہ اب کیا کریں گے۔
ذوالفقار احمد نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چلیں ٹھیک ہے یہ ریلیونٹ رپورٹ ہے یہ بھیج دوں، جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سلیمان کو بھیجو۔