• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں بارش اور برف باری کی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق موسم سرما کی صورتحال سے نمٹے کیلئے تمام تر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ برف باری کے مقامات پر آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور ہیوی مشینری پہنچائی دی گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس کے اہلکاروں، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے انتہائی سرد موسم میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی تاکید کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید