• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اور وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا ہیلی کاپٹر کے معاملے پر آمنے سامنے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی اور وزیرِ اعلیٰ محمود خان سرکاری ہیلی کاپٹر کے معاملے پر آمنے سامنے آ گئے۔

گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں لینڈنگ سے روکنے کا اعلان کر دیا۔

خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں نہیں اتر سکے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی بنا دیا ہے، ذاتی ہیلی کاپٹر کے لیے وزیرِ اعلیٰ اپنے گھر میں بندوبست کریں۔

گورنر خیبر پختون خوا غلام علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف حکومتِ پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن انہیں تینوں مرتبہ انکار کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید