• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر خیبرپختونخوا نے ہیلی کاپٹر استعمال کا بل اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی - فوٹو: فائل
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی - فوٹو: فائل

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر استعمال سے متعلق بل کو اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کا بل گورنر نے اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔

گورنر نے موقف اختیار کیا کہ بل آئین کے منافی ہے، ہیلی کاپٹر کے ماضی کے استعمال کو قانونی تحفظ دیا جارہا ہے۔

دستاویز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال جرم ہے۔

حاجی غلام علی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق نیب اور دیگر اداروں میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔

دستاویز کے مطابق اعتراضات میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہیلی کاپٹر کے استعمال پر انکوائری اور سوالات زیرِ التوا ہیں۔

دستاویز کے مطابق بل آرٹیکل 62/63 کے منافی ہے، ہیلی کاپٹر کے ماضی کے استعمال کو قانونی تحفظ دیا جارہا ہے، جرم ہوچکا ہے جس کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اعتراضات میں مزید کہا گیا کہ بل گورنر، اسپیکر آفس کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، صوبائی اسمبلی ہیلی کاپٹر سے متعلق ترامیم پر نظرثانی کرے۔

قومی خبریں سے مزید