بھارت میں مذہبی انتہاپسندی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں اس بار بچے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں 10 سالہ مسلمان بچے کو بھارت کا مذہبی نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا جس کے بعد انکار پر بچے پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بچے کے والدین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 10 سالہ بچے کو ٹیوشن جاتے ہوئے راستے میں ایک شخص نے روک کر نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
رپورٹس کے مطابق 5 ویں جماعت کے طالب علم نے بات نا مانی تو اس پر بدترین تشدد کیا گیا۔
گزشتہ سال بھی ریاست مدھیا پردیش میں ایک مسلمان شخص کو اسی طرح کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا تھا جسے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔