پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) سال 2022 میں کیسا رہا؟ ایک سال کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔
سال 2022 میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 4 ہزار 175 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں 100 انڈیکس 7 ہزار 942 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی 2022 میں بلند ترین سطح 46 ہزار 969 رہی جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 26 تک گری۔
شیئر بازار میں 2022 کے دوران 57 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 1 ہزار 734 ارب روپے رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہزار 183 ارب روپے کم ہوئی جبکہ سال کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 6500 ارب روپے ہے۔
سال 2022 کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 420 روپے ہے۔