• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، اساتذہ اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب

لاہور میں پانچ دن سے احتجاج کرنے والے اساتذہ کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

اساتذہ کی تنظیم کے میڈیا کوآرڈی نیٹر نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا کوآرڈی نیٹر کا کہنا ہے کہ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ گریڈ 16 کے کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور میں اساتذہ اپنی ملازمت کی مستقلی کے لیے گزشتہ کئی روز سے دھرنا دے کر احتجاج کر رہے تھے۔ 

قومی خبریں سے مزید