• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا کام صرف سر پیٹنا ہے: رانا مبشر اقبال

رانا مبشر اقبال— فائل فوٹو
رانا مبشر اقبال— فائل فوٹو  

وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا کام سر پیٹنا ہے اور وہ یہی کرتے رہیں گے۔

رانا مبشر اقبال نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو 4 سال سے زائد کا عرصہ ملا مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

اُنہوں نے سالِ نو کی آمد پر کہا کہ امید ہے آنے والا سال پاکستان کے لیے بہتری کا سال ہو گا، دعا ہے کہ نئے سال میں منہگائی کم ہو۔

رانا مبشر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے لیے کام کر رہی ہے، پاکستان کو ان شاء اللّٰہ آگے کی طرف لے کر جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید