• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ریلی میں پی ٹی آئی کارکنوں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ‘ لاہور میں ریلی کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے ہاتھ سے خون بہنے لگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں تحریکِ انصاف کی ریلی آزادی چوک پہنچ گئی۔

ریلی میں شامل پی ٹی آئی کے کارکنوں نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرتے ہوئے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

پی ٹی آئی کی ریلی کی وجہ سے آزادی فلائی اوور پر ٹریفک جام کی جس وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ‘ ریلی آزادی چوک سے روانہ ہو کر براستہ فیروزپور روڈ اور جی ٹی روڈ یتیم خانہ پہنچے گی۔

پی ٹی آئی کی ریلی میں حماد اظہر، عندلیب عباس، زبیر نیازی، مہر واجد، یاسر گیلانی، حافظ ذیشان، عقیل صدیقی و دیگر شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید