• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک کا بہاول پور،احمد پورشرقیہ رمضان بازاروں کا دورہ

بہاولپور‘احمد پور شرقیہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے بہاول پور شہر میں ماڈل بازار، ریلوے سٹیشن روڈ اور میلے والی گلی میں قائم رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے پھل، سبزی، دالیں، گوشت، مشروبات، چینی، گھی و آئل اور دیگر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے صارفین سے اشیا خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کے بارے میں پوچھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی سیکرٹری نے صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نرخوں پر کنٹرول اور گرانفروشی کے خاتمہ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔صوبائی سیکرٹری نے یوٹیلٹی سٹور کے کاؤنٹر، چینی، گھی، آٹا اور گوشت کے سٹالز اور ہیلتھ کیمپ کا بھی معائنہ کیا ۔احمد پورشرقیہ  سے نا مہ نگار  کے مطابق   محکمہ لا ئیوسٹاک پنجاب کے سیکرٹری نسیم صادق نے ایس ایس گوھر مشتا ق بھٹہ، ایس ایس پی (سپیشل برانچ ) سردار امیر تیمور خان بزدار اور اے ایس پی کیپٹن (ر) دوست محمد کھوسہ کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا ،اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر چوہدری محمد ارشد ورک نے انہیں رمضان بازار کے متعلق بریفنگ دی ، سیکرٹری نسیم صادق  نے بڑے گوشت کے معیار کو بہتر کرنے اور سائیکل سٹینڈ موجود ہ جگہ سے ختم کر نے کا حکم دیا۔
تازہ ترین