• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت میں جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کاسالانہ تبادلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست یکم جنوری 2023 کوبھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی، بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو جوہری تنصیبات کی فہرست دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کے خلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے پر 1988ء میں دستخط کیے، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہے کہ دونوں ممالک جوہری تنصیبات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید