• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خواتین کرکٹرز کیساتھ کرکٹ کھیلی

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

خواتین کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے آخری روز آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خواتین کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نیشنل بینک اسٹیڈیم آئے اور کیمپ کے اختتام پر ویمن کرکٹرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ میں یہاں پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کے لیے آیا ہوں، ان کے ساتھ کھیلنا اور بیٹھنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی خواتین دوسری لڑکیوں کے لیے مشعل راہ ہیں، آسٹریلیا میں نئے تجربات ہوں گے، وویمن کرکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو بڑھانے میں پی سی بی کی مدد کے لیے تیار ہیں، ہمیں پاکستانیوں نے بھی بہت سپورٹ کیا ہے، ہم مین اور وویمن کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بسمہ معروف پاکستان کے دوسرے لوگوں کے لیے صرف کھیلتی نہیں بلکہ دوسری لڑکیوں کو بھی سپورٹ کرتی ہیں۔

آسٹریلیا میں قومی ٹیم بہترین کرکٹ کھیلے گی، بسمہ معروف

قومی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پہلے آسٹریلیا جا رہے ہیں، قومی ٹیم بہترین کرکٹ کھیلے گی، ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا سے کھیل کر اچھی تیاری ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اچھا موسم تھا کوشش کی کہ زیادہ میچ کھیلیں، آسٹریلیا میں حالات مختلف ہوں گے، ویمن ٹیم میں بیسٹ کھلاڑی موجود ہیں۔

بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ بولرز کے پاس کارکردگی دکھانے کا بہترین چانس ہے، ورلڈ کپ بہت دور ہے، ابھی اس پریشر میں نہیں جانا چاہتے، مجھے جب بھی موقع ملا تو کوشش کروں گی کہ سنچری ضرور کروں۔

واضح رہے کہ پاکستان خواتین ٹیم آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، قومی ٹیم آسٹریلیا سیریز کھیلنے کے لیے جمعہ کی رات کراچی سے روانہ ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید