قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز کھیلیں گے۔
گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی فٹنس کی بحالی کے لیے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز کھیلیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے وہ صرف دو میچز کھیلنے ڈھاکہ جائیں گے جس کے فوری بعد وہ واپس وطن پہنچ کر پی ایس ایل کے میچز کھیلیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو مختصر میچز کے لیے این او سی دیا جائے گا اور انہیں ہدایت دی جائے گی کہ وہ ملکی لیگ کھیلنے پاکستان آئیں گے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ 6 جنوری سے ڈھاکہ میں شروع ہوگی۔