• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر کو استصواب رائے کا حق دے، سیاسی و مذہبی قائدین

لاہور (خبرنگار،نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹر )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں مستقل امن کا خواب شرمند ہ تعبیر نہیں ہوگا، متفقہ قراردادوں کے باوجود اقوام متحدہ مسلسل خاموشی اور بے حسی کا مرتکب ہورہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 جنوری 1949 ءکو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حوالے سے منظور ہونیوالی متفقہ قرارداد اور اسی مناسبت سے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔نائب امیرجماعت اسلامی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سابق ممبر لیاقت بلوچ نے آزادی کشمیر کے لئے یومِ حق خودارادیت پر کشمیر ی رہنماڈاکٹر خالد محمود، عبدالرشیدترابی، غلام محمد صفی، تنویر انور خان سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد پائیدار اور کشمیری عوام کی امنگوں اور قربانیوں کا حل حق خوداداریت ہے ۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی سیکرٹری اطلاعات اویس یونس آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری سعدیہ سہیل رانا شنیلا روت ڈاکٹر نوشین حامد معراج رخسانہ نوید نیلم حیات اور ام البنین نے پارٹی دفتر میں یوم حق خودار ادیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے عالمی برادری کشمیری عوام سے حق خود ار ادیت دلوانے کا وعدہ پورا کریں ۔عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیری عوام کے سفیر ہیں جس جرت اور بہادری سے عالمی سطح پر عمران خان نے کشمیری عوام کا مقدمہ لڑا ہے اس کی مثال نہیں ملتی تحریک انصاف نے ہمیشہ کشمیریوں کی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کی ہے بھارت نے مقبوضہ وادی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے عالمی برادری کا دوغلا پن کھل کر سامنے آ چکا ہے مودی نے کشمیر اور اسرائیل نے فلسطین میں جارحیت سفاکیت اور بربریت کی انتہا کر رکھی ہے تحریک انصاف کی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔آزادی کشمیریوں کاپیدائشی حق ہے اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے حق خودار ادیت کے لیے منظور کی جانے والی قرارداد پر فوری عمل کرے معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے سا تھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑی ہے۔مودی نوشتہ دیوار پڑ ھ لے ۔
لاہور سے مزید