• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح الحق ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر خوش


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کرکٹرز کو ہی فائدہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ نئے سسٹم میں کھلاڑیوں کو مواقع بھی زیادہ ملیں گے، ڈیپارٹمنٹس کے لیے دوبارہ سے سسٹم بنانا چیلنج ہوگا اور وہ ضرور اس چیلنج سے نبرد آزما ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ڈیپارٹمنٹس تیار کھلاڑی لیتے تھے، ڈیپارٹمنٹس نے باصلاحیت کھلاڑی تیار کیے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ عمر اکمل کی مثال سب کے سامنے ہے جبکہ کئی اور بھی کھلاڑی ہیں۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ اب بھی ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو ڈیولپ کریں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید