صوابی( نمائندہ جنگ )موضع امانکوٹ میں پک اپ اور موٹر سائیکل کی ٹکرسے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوافراد زخمی ہو گئے مراد علی سکنہ امان کوٹ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا عبدالواحد اپنے موٹر سائیکل پر چچا زاد بھائیوں آصف اور اکمل کے ہمراہ آرہے تھے کہ پک اپ سے موٹر سائیکل ٹکرانے سے عبدالواحد جاں بحق ہو گیا جب کہ اصف اور اکمل شدید زخمی ہو گئے پولیس تھانہ کالو خان نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔