• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا وائرس سے 2023ء کی پہلی ہلاکت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں کورونا وائرس سے 2023ء کی پہلی ہلاکت سامنے آ گئی، 10 روز بعد کورونا سے 2 اموات واقع ہوئی ہیں، 2022ء میں کورونا سے آخری ہلاکت 24 دسمبر کو ہوئی تھی۔

کراچی میں کورونا کی نئی قسم کے 5 کیسز سامنے آ گئے، قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کا کہنا ہے کہ یہ قسم چین میں تیزی سے پھیلنے والا بی ایف سیون نہیں، ایکس بی بی ہے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 14 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 638 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 854 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 12 لاکھ 8 ہزار 748 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 68 فیصد، اسلام آباد میں 0 اعشاریہ 73 فیصد اور پشاور میں 0 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

صحت سے مزید